پاکستان

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی

اجلاس کےدوران وزیراعظم عمران خان نےکالعدم جماعت کےمعاملےپرارکان کوگفتگوکرنےسےمنع کردیا

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونےوالےکابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس کےدوران وزیراعظم عمران خان نےکالعدم جماعت کےمعاملےپرارکان کوگفتگوکرنےسےمنع کردیا۔ اجلاس کےدوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ حساس معاملہ ہے،اسٹیئرنگ کمیٹی بنادی ہےاوروہی تمام معاملہ دیکھےگی۔  وزیراعظم نےکہا کہ معاملات خوش اسلوبی سےحل ہورہےہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم نےالیکشن کمیشن کےمعاملےپروفاقی وزراء کوہدایات دیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ فواد چوہدری اوراعظم سواتی کےہمراہ وزراء الیکشن کمیشن جائیں۔ وزیراعظم نےتمام وزراء کویک زبان ہونےکی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.