پاکستان

برطانیہ سے ملنے والی 5 کروڑ پاؤنڈ کی رقم کہاں خرچ ہوگی؟

برطانیہ نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، پانی کے بہتر طریقے سے استعمال اور ماحولیات کے حوالے سرمایہ کاری یقینی بنانے کے لیے ساڑھے پانچ کروڑ پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ رقم اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقد ہونے والی 26ویں کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا حصہ ہے اور فنڈنگ ​​کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس رقم میں 3 کروڑ 80لاکھ پاؤنڈ پانچ سال کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ بدلتی ہوئی آب و ہوا سے خود کو بچانے میں پاکستان کے محروم طبقات کی مدد کی جا سکے۔

اس کے علاوہ پانی کے انتظام کے سلسلے میں پانچ سالہ پروگرام کے لیے ایک کروڑ 50لاکھ پاؤنڈ مختص کیے گئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں پانی کے استعمال اور پانی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔مزید براں، پاکستان میں انتہائی ضروری تصور کی جانے والی موسمیاتی سرمایہ کاری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے بھی 25لاکھ پاؤنڈ مختص کیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ برطانیہ نے اس سال جون میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر موسمیاتی سرمایہ کاری کی جانب سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مدد کرنے کا عہد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.