پاکستان

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت، ایم این اے جام عبدالکریم بھی ملزم نامزد

پولیس نے مقدمے میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے گھر سے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر بھی برآمدکرلیا

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،گرفتار ممبر سندھ اسمبلی جام اویس کے بڑے بھائی ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں اغوا کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہیں، پولیس نے مقدمے میں نامزد رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے گھر سے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر بھی برآمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ڈی وی آر موقع سے غائب کردیا گیا تھا،پولیس نے ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے بھی تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ایم پی اے جام اویس کو پروٹوکول نہیں دیا جارہا، وہ لاک اپ میں ہیں، انہیں عدالت پیشی کے موقع پر ہتھکڑی نہ لگانے کی بھی تفتیش ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.