پاکستان

آصف زرداری پر 25 سال پرانا کیس ڈال دیا گیا

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین کےخلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کےلئےمقررکرلی گئی ہیں

آصف زرداری پر 25 سال پرانا کیس ڈال دیا گیا، سابق صدراورپیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کےخلاف 25 سال پرانی نیب اپیلیں سماعت کےلئےمقررکرلی گئی ہیں۔ آصف زرداری کےخلاف اُرسزٹریکٹراوراے آروائی گولڈ ریفرنسزمیں نیب اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیرکےروزسماعت کیلئےمقررکی ہیں۔ اپیلوں پرسماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق پرمشتمل بنچ کرے گا۔

آصف زرداری پراے آروائی گولڈ ریفرنس میں 10 ملین ڈالررشوت کا الزام تھا، آرسزٹریکٹرریفرنس میں ٹریکٹراسکیم میں ان پرکرپشن کا الزام تھا، احتساب عدالت نے سابق صدرکو دونوں مقدمات میں بری کیا تھا، نیب نےآصف زرداری کی بریت کو چیلنج کررکھا ہے، نیب نے 2014ء میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کیا، اورآج تک سابق صدرکونوٹس نہ ہوسکا، گزشتہ سماعت پرنیب نےنئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.