پاکستان

دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 جوان شہید

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا

بلوچستان کے ضلع تربت کے گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بیرونی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں دہشت گردوں کا لگایا بم ناکارہ بناتے ہوئے سپاہی انعام اللہ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.