پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خورشید شاہ نے نئی تبدیلی کا اشارہ دیدیا

مجھے وزیراعظم بنا دیا جائے تو کون سی قیامت آجائے گی؟ اور کون سا پہاڑ زمیں پر آگرے گا؟ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نئی تبدیلی کا اشارہ دیدیا،

مجھے وزیراعظم بنا دیا جائے تو کون سی قیامت آجائے گی؟ اور کون سا پہاڑ زمیں پر آگرے گا؟ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نئی تبدیلی کا اشارہ دیدیا،  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا، سید خورشید شاہ میرے لیےکوئی وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویسے بھی میرے وزیر اعظم بننے سے کوئی پہاڑ نہیں ٹوٹ پڑے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیو زکے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر ہے،مریم اورنگزیب اور مریم نواز بھی پی ڈی ایم میں موجود ہیں، ہم مل بیٹھ کر بات کریں گے، ن لیگ میں کوئی دھڑا بندی نہیں ۔

خورشید شاہ سے صحافی نے سوال کیا کہ ان ہاؤس تبدیلی پر اپوزیشن کو راضی کر رہے ہیں ؟، سید خورشید شاہ نے جواب دیا کہ  کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں، ہم چاہتے ہیں مہنگائی کا سونامی ختم ہو، عوام سکون کی سانس لیں ، ہم چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں،پارلیمنٹ طاقتور ہوگی تو سارے ادارے مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.