پاکستان

متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی فروخت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی فروخت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے وکیل متروکہ وقف املاک بورڈ سے مکالمے میں کہا کہ کس قانون کے تحت متروکہ وقف املاک بورڈ نےمتروکہ وقف املاک کی پراپرٹی فروخت کی؟ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس نےکہا کہ لاکھوں کے حساب سے متروکہ املاک کو فروخت کرکے کھا گئے، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو فوری بلائیں۔وکیل نے استفسار کیا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ لاہور میں ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب معلوم ہے آج کیس فکس ہے تو چیئرمین لاہورکیوں گئے؟وکیل متروکہ وقف املاک بورڈ نے عدالت کو بتایا کہ کل تک کا وقت دے دیں، چیئرمین پیش ہوجائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا آج ہی کیس سنیں گے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو بلائیں ان سے پوچھیں گے۔وکیل  متروکہ وقف املاک بورڈ نے اعتراف کیا کہ بالکل متروکہ املاک کو فروخت کیا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس طرح تو املاک بورڈ کو بنانے کا مقصد فوت ہوگیا۔ متروکہ املاک وقف بورڈ اپنی ذمے داری پوری کرنےمیں ناکام ہوگیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.