پاکستان

سابق جج کےانکشافات ،مریم نواز بھی بول پڑیں

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرنےسابق چیف جج گلگت بلتستان کےانکشافات پرردعمل کا اظہارکیا

سابق جج کےانکشافات ،مریم نواز بھی بول پڑیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نوازنےسابق چیف جج گلگت بلتستان کےانکشافات پرردعمل کا اظہارکیا ہے۔ مریم نوازنے والد نوازشریف کی تصویراورخبرکا تراشہ شیئرکیا جس پرقرآن کی آیت درج ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس شخص سےڈرنا چاہیےجوصبرکرے اور اپنا فیصلہ اللّہ پرچھوڑدے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس میں ظالموں کیلئےبہت بڑا سبق ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

گلگت بلتستان کے سینئر ترین جج نے پاکستان کے سینئر ترین جج کے حوالے سے اپنے حلفیہ بیان میں لکھا ہے کہ ’’میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف عام انتخابات کے انعقاد تک جیل میں رہنا چاہئیں۔ جب دوسری جانب سے یقین دہانی ملی تو وہ (ثاقب نثار) پرسکون ہو گئے اور ایک اور چائے کا کپ طلب کیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.