پاکستان

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے؟شہبازشریف نےواضح کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی

حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے؟شہبازشریف نےواضح کردیا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے  جہاں صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا  حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے ، جس پر شہباز شریف نے مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ جو اللہ کو منظور ہو گا وہی ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔  حکومت کو شکست دینے سے متعلق سوال پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا ، ہمارے پاس عدالت جانے سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.