پاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے سے متعلق ترمیمی بل منظورکرلیا گیا۔ الیکشن ایکٹ دوسرا ترمیمی بل منظوری کے لیے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں پیش کیا۔ پارلیمنٹ نے حکومت کا انتخابی ترمیمی بل 2021 منظورکرلیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کا حق اورالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل بھی پاس کر لیا گیا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھوکوعالمی عدالت انصاف نظرثانی غورمکرر بل 2021 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظورکرلیا گیا۔

حکومتی بل منظور ہونے پر ایوان میں "کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ” کے نعرے لگائے گئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں ڈویژن کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب حکومتی بل پاس ہونے پر وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ حکومتی بل منظور ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

خیال رہے کہ جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل موخر کرنے کی استدعا کی تھی جسے اسپیکر نے منظور بھی کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.