پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا‘ فلور ملز مالکان کا سرکاری گندم اٹھانے سے انکار، آٹا کتنے روپے مہنگا ہوگا؟ عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کا سرکاری کوٹہ نہ اٹھانے کا اعلان کر دیا جس سے آٹا 50 روپے فی کلو مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا‘ فلور ملز مالکان کا سرکاری گندم اٹھانے سے انکار، آٹا کتنے روپے مہنگا ہوگا؟ عوامی غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب ملک طاہر حنیف نے سربراہ فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے ہمراہ لاہورمیں پریس کانفرنس کی۔ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے آئندہ ہفتے سے ہڑتال کا عندیہ دیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ جبکہ چیئرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے گندم کا کوٹہ 12 بوری سے بڑھا کر 18 بوری فی رولر باڈی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چئیرمین پنجاب فلور ملز طاہر حنیف نے مطالبہ کیا کہ گندم کے گرائنڈنگ چارجز پر نظرثانی کی جائے اور خیبرپختونخواہ اور دیگر صوبوں میں سفید آٹے کے تھیلے کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.