پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بکواس بند کرو‘ ابھی بات کریں ناں، مصروف ہوں کچھ دبر بعد کال کریں، متنازعہ ٹک ٹاکر اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ہونے والی تکرار سامنے آگئی

حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال ملا دی۔ حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید نے کال اٹھا لی

بکواس بند کرو‘ ابھی بات کریں ناں، مصروف ہوں کچھ دبر بعد کال کریں، متنازعہ ٹک ٹاکر اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ہونے والی تکرار سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو فون پر جھاڑ پلا دی۔حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویب شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے بطور مہمان شرکت کی۔ویب شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ اگر ابھی وہ شیخ رشید احمد کو کال ملائیں تو وہ ان کا فون اٹھا لیں گے جس پر حریم شاہ نے کہا کہ وہ کوشش کر لیتی ہیں۔

حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال ملا دی۔ حریم شاہ کی جانب سے دوسری فون رنگ موصول ہونے پر شیخ رشید نے کال اٹھا لی۔حریم شاہ کو انہوں نے کہا وہ کچھ دیر بعد کال کریں۔حریم شاہ کے اسی وقت بات کرنے کے اصرار پر شیخ رشید نے انہیں ڈانٹ دیا۔ حریم شاہ نے کہا کہ ابھی بات کریں ناں، جس پر شیخ رشید نے کہا کہ بکواس بند کریں، میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔ حریم شاہ کے موبائل میں شیخ رشید احمد کا نمبر شیخو کے نام سے محفوظ تھا۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ مجھے بہت ساری ایسی باتوں کا پتہ ہے جو آپ کو معلوم نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.