پاکستان

"ای وی ایم ہیک کریں،10لاکھ روپے انعام پائیں”۔۔۔ ہیکرز کو انوکھی پیشکش

وفاقی وزیر شبلی فراز نے الیکشن کیلئے تیار کی گئی الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) کو ہیک کرنے والے کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا میں چیلنج کرتاہوں کوئی بھی مشین کو ہیک کرے ، 10لاکھ روپے انعام دوں گا۔ شبلی فراز نے کہا ہم بے کئی ہیکرز کو دفتر بلایا مگر وہ کچھ بھی نہ کرسکے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہماری تیار کی گئی ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جاسکتا،  اس مشین میں بیٹری نصب ہے اور یہ24 گھنٹے کام کرے گی۔اس مشین کا پہلا حصہ ایک بڑے ٹیلی فون سیٹ کی طرح ہے جس پر کِی پیڈ، چھوٹی سکرین، شناختی کارڈ ڈالنے کی جگہ اور انگوٹھا سکین کرنے کا سینسر لگا ہوا ہے۔

اس حصے میں چپ کے ذریعے کسی بھی حلقے کے 50 ہزار ووٹرز کا ڈیٹا چند سیکنڈز میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ پولنگ سے پہلے متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر ٹیکنیکل ٹیم کی طرف سے فراہم کیے گئے خفیہ کوڈ اور پاسورڈ کے ذریعے مشین کو آپریشنل کرے گا۔

ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والا ووٹر شناختی کارڈ پولنگ عملے کو دے گا جو کارڈ کو مشین میں ڈالے گا۔ شناختی کارڈ کی تصدیق ہونے کی صورت میں سکرین پر ٹک کا نشان سامنے آ جائے گا۔ جس کے بعد سینسر کے ذریعے بائیو میٹرک ویری فیکیشن ہوگی۔ اس حصہ کو ووٹر’شناختی یونٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.