پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کو نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا، گھروں کے باہر گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی شامت، اہم خبر سامنے آگئی

ایک جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی جانب سے ملزمان کی گرفتاریوں اور گاڑیاں و موٹر سائیکلیں برآمدگی کے دعوے سامنے آرہے ہیں

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کو نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا، گھروں کے باہر گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی شامت، اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔ ایک جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی جانب سے ملزمان کی گرفتاریوں اور گاڑیاں و موٹر سائیکلیں برآمدگی کے دعوے سامنے آرہے ہیں تو دوسری جانب گھروں کے سامنے اور سڑکوں پر پارک کی گئی گاڑیاں چوری کرنے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ نیوکراچی مسلم ٹاؤن سیکٹر الیون ای یو پی سوسائٹی موٹرسائیکل مارکیٹ کے قریب رہائش پذیر دانیال نے بتایا کہ انھوں نے ایک ہفتے قبل ہی ہنڈا سوک رجسٹریشن نمبر اے ایف جی 568 آٹو میٹک ماڈل 2003 گاڑی خریدی تھی جو کہ گھر کے سامنے ہی پارک کی جاتی تھی۔ تاہم چند روز قبل فجر کی نماز کے وقت نامعلوم ملزم مذکورہ کار چوری کر کے فرار ہوگیا جس کی فوٹیج بھی ہے تاہم فاصلہ اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے ملزم واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہا تاہم گاڑی اسٹارٹ اور ہیڈ لائٹ جلا کر گاڑی جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔ انھوں نے بتایا گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس اب تک گاڑی کا سراغ لگانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، واضح رہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینے جانے واقعات نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.