پاکستان

بجلی مذید مہنگی؟شہریوں کے ہوش اُڑ گئے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی

بجلی مذید مہنگی؟شہریوں کے ہوش اُڑ گئے، مہنگائی سے ستائے عوام کا دکھ کم ہونے کو ہی نہیں آر ہاہے ، ہر روز کچھ نہ کچھ مہنگا ہونے کے باعث مشکلات بڑھتی چلی جارہی ہے تاہم اب شہریوں کا بجلی مزید مہنگی کر کے ایک اور امتحان لیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی۔ یہ درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ نیپرا 30 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ یہ درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

سی پی پی اے نےکہا کہ اکتوبر میں ک±ل 11 ارب 29 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی اور 10ارب 98 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو فروخت ہوئی۔ادھرکےالیکٹرک نےبھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کردی ہےجس پر سماعت 2 دسمبرکو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.