پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن‘ آرمی چیف، افغان صورتحال، مؤثر بارڈرمینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کا کردار اہم ہے: امریکی کانگریس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی اور افغانستان میں امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق امریکی وفد نے چیئرمین ہاس خارجہ امور کمیٹی گریگوری میکس کی قیادت میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغان صورتحال، مؤثر بارڈرمینجمنٹ اورعلاقائی استحکام میں پاکستان کے کردارکو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.