پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آڈیو لیکس میں وقت اور موقع دیکھ کر جسٹس (ر) ثاقب نثار کے متعلق پریس کانفرنس کروں گی اور یہ کہاں ہوگی؟ مریم نواز کا تہلکہ خیز اعلان سامنے آگیا

ثاقب نثار کی لیکڈ آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی‘کیسزحکومتی لوگوں کی طرف سے بنائے گئے نیب کہاں سے جواب دے

آڈیو لیکس میں وقت اور موقع دیکھ کر جسٹس (ر) ثاقب نثار کے متعلق پریس کانفرنس کروں گی اور یہ کہاں ہوگی؟ مریم نواز کا تہلکہ خیز اعلان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کمرہ عدالت میں کہا کہ حکومت اصل مجرم ہے، نیب کے پاس کوئی کیس نہیں، کچھ نہیں نکلتا تو نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے، نیب سے جواب نہیں بنتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے، نیب التوا مانگ رہی ہے میں نہیں مانگ رہی، اصل مجرم تو حکومت ہے، نیب تو آلہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب تو حکومت کا ایک آلہ کار ہے، نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے، عرفان قادر کا سپریم کورٹ میں کیس ہے، اس لیے وہ پیش نہیں ہو رہے۔میرے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے ہیں۔ثاقب نثار سے منسوب مبینہ لیک ہونے والی آڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ ثاقب نثار کی لیکڈ آڈیو پر چک شہزاد میں پریس کانفرنس کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ کیسز حکومتی لوگوں کی طرف سے بنائے گئے نیب کہاں سے جواب دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.