پاکستانفیچرڈ پوسٹ

جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیکس، تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مطالبہ کرنے والے کون ہیں اور کس سے ڈیل کر رہے ہیں؟ ساری کہانی کھل کر سامنے آگئی

سپریم کورٹ اس معاملے کی مفصل انکوائری کرائے اور اس کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کرے: رہنماء حکمران جماعت پی ٹی آئی

جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیکس، تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا، مطالبہ کرنے والے کون ہیں اور کس سے ڈیل کر رہے ہیں؟ ساری کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو (جس میں وہ نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کی ہدایت دیتے ہوئے سنائے دے رہے ہیں) سامنے آنے کے بعد ایک سنگین تنازع پیدا ہو گیا ہے اور اب ان مطالبات میں بھی تیزی آنے لگی ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی انکوائری کرائے۔ اپوزیشن جماعتیں، میڈیا اور وکلا برادری کے سینئر ارکان پہلے ہی مطالبہ کر رہے تھے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی انکوائری کرے، لیکن اس دوران ایک ٹی وی چینل کی جانب سے آڈیو کے مستند ہونے کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرنے کے بعد اب حکمران جماعت کے لوگ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ اس کی تحقیقات کرے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹی وی چینل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اس معاملے کی مفصل انکوائری کرائے اور اس کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کرے۔

میڈیا رپورٹ نے پی ٹی آئی اور ساتھ ہی ثاقب نثار کے حامیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ اس آڈیو کی تحقیقات کرائی جائے۔ تاہم، دوسری طرف کے فریقین چاہتے ہیں کہ عدلیہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ نواز اور مریم کو سابق چیف جسٹس کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی وجہ سے سزائیں سنائی گئی تھیں۔ آزاد سینئر وکلا حامد خان، رشید رضوی اور سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ عدلیہ کی توقیر کیلئے اس معاملے کی تحقیقات ہونا چاہئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرکردہ صحافی اور ٹی وی اینکرز بھی حیران ہیں کہ عدلیہ سے جڑے ایسے معاملات کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی جاتیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.