پاکستان

غریب اوپرجارہا ہےلیکن کہاں؟شہبازشریف نےسلگتا سچ بتادیا

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہےکہ عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللّٰہ تعالی کے پاس

غریب اوپرجارہا ہےلیکن کہاں؟شہبازشریف نےسلگتا سچ بتادیا، مسلم لیگ نون کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عمران نیازی صاحب غریب اوپرجارہا ہےلیکن اللّٰہ تعالی کےپاس، قطاروں میں کھڑے عوام آج نوازشریف اورپرانےپاکستان کویاد کررہےہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب شہبازشریف کا اپنےبیان میں کہنا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی بےحسی غریبوں کےزخموں پرنمک ہے،ملک کو 3 سال سےنااہلی، کرپشن اورمہنگائی نےلپیٹ میں لیا ہوا ہے، ہرچیزکیلئےقوم کوقطاروں میں دھکےکھاتےدیکھ کردل خون کےآنسورورہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں، ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی ہے اور موجود بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا بم قوم پر گرنے والا ہے، یکم جنوری سےصارفین کو سیکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی، گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے سراٹھا رہا ہے جبکہ پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور 150 تک مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کے مارجن کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ہڑتال کی ہے، بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، جبکہ بعض سرکاری اور نجی پمپس پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.