پاکستان

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیکے دیئے، تمام مطالبات منظور

مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کرلیا

حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، پیٹرولیم ڈویژن اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان تمام مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کااضافہ متوقع ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع میں اضافے کے لیے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ ہڑتال کے تحت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.