پاکستان

شہباز شریف کے چیف الیکشن کمشنر نام خط میں کیا مطالبہ ہوا؟

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈسکہ الیکشن چوری میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ پس پردہ رہ کر انتخابی دھاندلی کرانے والوں کو پکڑا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے، تحقیقات کرکے وفاقی و صوبائی سطح پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف نے خط میں لکھا کہ ڈسکہ الیکشن میں ملوث افسران اورعملے کے خلاف عدالت میں شکایات دائر کی جائیں، نشاندہی ہونے والے لوگوں کے خلاف سزا کا عمل شروع کیا جائے۔

قائد حزب اختلاف نے الیکشن کمیشن کو خط میں یہ بھی لکھا کہ ضلعی حکام کو مجرمانہ عزائم کے تحت ہدایات جاری کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.