پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملکی خزانے سے ڈالرز کا تیزی سے اخراج، صرف ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں کتنے ارب ڈالرز کی کمی ہوئی؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.25 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا

ملکی خزانے سے ڈالرز کا تیزی سے اخراج، صرف ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں کتنے ارب ڈالرز کی کمی ہوئی؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کیذخائر کا حجم گذشتہ ہفتے 22.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 19 نومبر 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22.773 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.25 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.51 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 23.55 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.94 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.60 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 42 پسے اضافے سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 176 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 179 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔گذشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے گراوٹ کا شکار رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے تک کی کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے گھٹ کر 175روپے سے کم ہوکر174.90روپے اور قیمت فروخت 15پیسے کی کمی سی175.20روپے سے گھٹ کر175.05روپی رہ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے تک مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 176.30روپے سے بڑھ کر176.80روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.