پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے چونکا کر رکھ دینے والے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے

ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید0.67 فیصد اضافہ ہوا، گھی، دالوں اور انڈوں سمیت20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے چونکا کر رکھ دینے والے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد اضافہ ہوا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 18.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 20 اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے دالیں، گھی، انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلو کنستر مزید 19 روپے مہنگا ہوگیا ہے، گھی کا کنستر 979 روپے سے بڑھ کر 988 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 2 روپے، آلو ایک روپے، لکڑی کی فی من قیمت میں 8 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح رواں ہفتے چائے کی پتی سمیت 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 8 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی جس کے تحت ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک کمی ہوئی، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ دریں اثناء مشیر برائے خزانہ ومحصولات مزمل اسلم نے کہا کہ حکومت ضروری اشیا کی قیمتوں کے استحکام اوران پرقابوپانے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.