پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا اصل ذمہ دار کون؟ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کس صوبہ نے نہیں کی؟ وزیراعظم عمران نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

سندھ میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے: وزیراعظم عمران خان

ملک بھر میں آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا اصل ذمہ دار کون؟ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کس صوبہ نے نہیں کی؟ وزیراعظم عمران نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی نہیں کی، کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی ، معاشی اور مہنگائی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کا معاملہ سندھ حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی نہیں کی، کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.