پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے ایسا چونکا دینے والا اعلان کر دیاکہ پنجاب کی تمام سیاسی جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی، سب ہکا بکا رہ گئے

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے ایسا چونکا دینے والا اعلان کر دیاکہ پنجاب کی تمام سیاسی جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی، سب ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں تنظیم کے بانی علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کے صاحبزادے سعد رضوی نے کہا کہ کہا قبل از وقت الیکشن کے لیے بھی تیار ہیں، قرضہ نہ لینے کا نعرہ لگانے والے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پاؤں پڑے ہوئے ہیں، حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ الیکشن 2023 کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، الیکشن قبل از وقت ہوئے تو اس کیلئے بھی تیار ہیں، تمام جماعتوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کریں گے، ملک بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ سعد حسین رضوی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کے اعتماد پر پورا اتریں گے، عوام الیکشن میں تحریک لبیک کا بھرپور ساتھ دیں، حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ملک میں ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا دعوی کرنے والے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاں پڑے ہوئے ہیں، حکومت اور اپوزیشن ذاتی مقاصد میں مصروف ہیں، الزام تراشی اور ذاتی دشمنیوں نے ملک کو آگے بڑھنے نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.