پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مہنگائی میں کس قدر کمی آئی، کی حکومتی دعوے واقعی سچ یا پھر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے؟ حقائق سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی عوام کو چونکا کر رکھ دیا

ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 2.01 فیصد،ککنگ آئل کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.09 فیصداضافہ ہوا

مہنگائی میں کس قدر کمی آئی، کی حکومتی دعوے واقعی سچ یا پھر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے؟ حقائق سامنے آنے کے بعد ملک بھر کی عوام کو چونکا کر رکھ دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح18.64 فیصد رہی۔ آلو، انڈے، لہسن، مٹن بیف، دال مونگ، دال چنا، دال ماش، ویجیٹیبل گھی، سرسوں کا تیل اور تازہ دودھ سمیت20 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ ٹماٹر،پیاز،چینی،گڑ،چکن،آٹا،ایل پی جی اور چاول سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ سستی ہوئی ہیں اور 23اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ25 نومبر 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، دال مسور کی قیمتوں میں 1.03، صابن کی قیمتوں میں 2.77 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں 2.01 فیصد،ککنگ آئل کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.09 فیصداضافہ ہوا۔ پیاز کی قیمتوں میں 7.43فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 15.42فیصد،چکن کی قیمتوں میں 6.62د،ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.73فیصد، چینی کی قیمتوں میں 1.87فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.15فیصدآٹے کی قیمتوں میں 0.95فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.