پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اگر ایک ریکارڈنگ کو کسی دوسرے آلے سے دوبارہ ریکارڈ کیا جائے تو ؟ فرانزک لیب نے ہنگامہ خیز بیان جاری کر دیا ، ملک بھر میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر آگئی

اگر آپ کسی چیز کو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ریکارڈ کرنے کے لیے دوسرا آلہ استعمال کرتے ہیں تو دوسری ریکارڈنگ مستند نظر آئے گی

اگر ایک ریکارڈنگ کو کسی دوسرے آلے سے دوبارہ ریکارڈ کیا جائے تو ؟ فرانزک لیب نے ہنگامہ خیز بیان جاری کر دیا ، ملک بھر میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی فرانزک جانچ کرنے والی کمپنی گیرٹ ڈسکوری کے مالک اینڈریو گیرٹ کا کہنا ہے کہ اگر ایک آلے کی ریکارڈنگ کو دوبارہ کسی دوسرے آلے سے ریکارڈ کرلیا جائے تو فرانزک تحقیق کے دوران وہ اصل لگے گی۔ گیرٹ ڈسکوری نے کہا کہ وہ صرف آڈیو فائل کی تصدیق کرتے ہیں کہ کیا واقعی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی گئی۔ انہوں نے ویب سائٹ فیکٹ فوکس کیلئے جس آڈیو کی جانچ کی اس کلپ کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی۔

گیرٹ ڈسکوری نے بتایا کہ اگر آپ کسی چیز کو ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ریکارڈ کرنے کے لیے دوسرا آلہ استعمال کرتے ہیں تو دوسری ریکارڈنگ مستند نظر آئے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اس بیان کو اس کلپ کی تصدیق یا تردید کے طور پر نہ لیا جائے جس پر انہوں نے کام کیا تھا۔ آڈٹ فرم کے مالک نے بتایا کہ انہیں پاکستان کی سیاست کے بارے میں زیادہ نہیں پتہ اور نہ ہی انہیں اس بات کا علم تھا کہ ان کے پاس کس شخص کی آڈیو ریکارڈنگ لائی گئی ہے۔ مذکورہ آڈیو کلپ کا فرانزک کرنے کے بعد انہیں اب تک دو ہزار دھمکی آمیز کالز موصول ہو چکی ہیں جن میں ان پر کلپ کا نتیجہ تبدیل کرنے کیلئے دبا ڈالا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.