پاکستان

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی کارروائی، مسافر کے کروڑوں کی ہیروئن پکڑ لی

مسافر جہانزیب خان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی‘عملے نے اسکیننگ کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسے مشکوک قرار دیا

ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتحاد ائیر کے ذریعے ابوظہبی جانے والے مسافر کے بیگ سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ مسافر جہانزیب خان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے ڈیوٹی پر مامور عملے نے مسافر کے بیگ کی اسکیننگ کے دوران کمال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور اسے مشکوک قرار دیا۔ اے ایس ایف کا بتانا ہے کہ اہلکاروں نے ملزم کی تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی 3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی جس کے بعد ملزم کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹس فورس کے حوالے کردیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت تقریبا 3.5 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.