پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج ہفتہ کے پہلے روز ہی مثبت رجحان، 100 انڈیکس 1215 پوائنٹس تک پہنچ گیا

100 انڈیکس 1215 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 330 پر بند ہوا‘ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 415 رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے ہفتے کے دوران ہی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں اضافے کے بعد 1215 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1215 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 330 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1473 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 415 رہی۔ بازارمیں آج 26 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریبا 11 ارب روپے رہی۔ شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن آج 170 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 758 ارب روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.