پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عوام بلا جواز اور بناء ضرورت کے گھروں سے باہر نا نکلیں ورنہ؟ پنجاب حکومت نے شہریوں پر نئی پابندی عائد کر کے ایک نیا اور بڑا بحران کھڑا کر دیا

شہریوں کو بلاضرورت باہر نکلنے اور پرہجوم اجتماعات میں جانے سے گریز کی ہدایت ، شہری سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال اور ویکسی نیشن کو ہرصورت یقینی بنائیں

عوام بلا جواز اور بناء ضرورت کے گھروں سے باہر نا نکلیں ورنہ؟ پنجاب حکومت نے شہریوں پر نئی پابندی عائد کر کے ایک نیا اور بڑا بحران کھڑا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو بلاضرورت باہر نکلنے اور پرہجوم اجتماعات میں جانے سے گریز کی ہدایت کردی، شہری سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال اور ویکسی نیشن کو ہرصورت یقینی بنائیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مختلف سیکٹرز کو خصوصی ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے موثراقدامات کے باعث صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی۔

کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.