پاکستان

پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ، 136 بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزہ جاری

بھارتی ہندو یاتری4 سے 15 دسمبر تک سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شادارم صاحب کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کے 136ہندو یاتریوں کو پاکستان میں مذہبی مقامات کے دورے کے لئے ویزے جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ہندو یاتریوں کو شادانی دربار سندھ کے لیے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بھارت کے ہندو یاتریوں کا گروپ 4 سے 15 دسمبر 2021 تک سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شادارم صاحب کے 313 ویں جنم دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کے لےء پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ شادانی دربار تین سو سال سے زائد پرانا مندر ہے جو دنیا بھر کے ہندوں کے لیے مقدس مقام ہے، یہ مندر سنت شادارم صاحب نے 1786 میں تعمیر کیا تھا جو 1708 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974کے پاکستان بھارت پروٹوکول کے تحت ہر سال ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری مختلف مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان آتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو دیے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.