پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ایئر کوالٹی میں بہتری کیلئے ایک ہفتہ کیلئے لاک ڈائون کا عندیہ دیدیا

پیر کی چھٹی کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس 400 رہا ورنہ یہ 600 ہو جاتا، اتوار تک ائیر کوالٹی انڈیکس 200 سے نیچے آجائیگا

لاہور ہائی کورٹ نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرکچھ دن میں ائیرکوالٹی بہتر نہ ہوئی تو لاہور میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہدکریم نے کہا کہ تیاری کر لیں، ہو سکتا ہے کہ ائیرکوالٹی کی بہتری کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے، تمام متعلقہ محکمے اجلاس کریں اور ماحولیاتی ایمرجنسی لگانے پر غور کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)سے کہا کہ اس معاملے میں ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو رپورٹ مرتب کر کے حل تجویز کرے۔ پی ڈی ایم اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر امیر اللہ ملک نے عدالت کو بتایا کہ پیر کی چھٹی کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس 400 رہا ورنہ یہ 600 ہو جاتا، اتوار تک ائیر کوالٹی انڈیکس 200 سے نیچے آجائیگا۔

میئر لاہور مبشر جاوید نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیل انڈسٹری میں ٹائر جلائے جاتے ہیں، جسٹس شاہدکریم نے کہا جہاں ٹائر جلتے ہیں، اس کی فوری شکایت واٹرکمیشن کو کریں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی کو رپورٹ کرنے کے لیے ایپلیکیشن بنا دی ہے،جسٹس شاہدکریم نیکہا کہ اس ایپلیکشن کی تشہیرکریں۔ عدالت نے درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے امیر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ اسموگ میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.