پاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی خریداری کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری مکمل

الیکشن کمیشن کو ای او ایم کی خریداری کے ساتھ ڈیٹا سینٹر بھی بنانا ہوگا' ای وی ایم آگاہی مہم کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (EVMs) کی خریداری کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی تیاری شروع کردی’ مشینوں کی خریداری کیلئے 59 ارب درکار ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو ابتدائی طور پر ای وی ایم کی خریداری کے لیے59 ارب روپے درکار ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے رقم مانگے جانے پر حکومت کی جانب سے جلد رقم جاری کرنے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کو ای او ایم کی خریداری کے ساتھ ڈیٹا سینٹر بھی بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آئی ووٹنگ آگاہی مہم کو وزارت خارجہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای وی ایم آگاہی مہم کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور وزارت اطلاعات کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.