پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 15 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں کیوں معطل کیں؟ شہباز شریف نے کیا کردار ادا کیا؟ تمام کہانی کھل کر سامنے آگئی

مریم نواز کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا گیا‘ جب مریم نواز خاموشی ہوتی ہیں تو اندر کھاتے ڈیل ہو رہی ہوتی ہے، شہباز شریف ڈیل کر رہے ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 15 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں کیوں معطل کیں؟ شہباز شریف نے کیا کردار ادا کیا؟ تمام کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کے مطابق مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی مصروفیات کے باعث 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔تاہم مریم نواز کی کچھ دنوں کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کی کچھ اور وجوہات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ مریم نواز آڈیو سکینڈل میں سبکی کے بعد وقتی طور پر سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کی ہے کہ جب کہ بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا گیا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز نے آڈیو ٹپس کا اعتراف کر لیا تھا جس میں وہ کچھ چینلز کو اشتہارات روکنے کا کہہ رہی ہیں جب کہ ایک آڈیو میں وی ٹی مالکان سے بات کرتی نظر آئیں۔ ان آڈیوز کے لیک ہونے کے بعد مریم نواز بیک فٹ پر چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جب مریم نواز خاموشی ہوتی ہیں تو اندر کھاتے ڈیل ہو رہی ہوتی ہے۔بعض ذرائع کا کہنا ہے اس وقت شہباز شریف بھی آئندہ حکومت کے لیے ڈیل کر رہے ہیں اور مختلف ملاقاتیں کر رہے ہیں جس کے لیے مریم نواز کا خاموش رہنا اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.