پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے لندن میں کونسی 3 اہم حکومتی شخصیات نے کیوں ملاقات کی؟ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا

کوئی بھی بیرون ملک نہ جائے کیونکہ نمبر گیم کی ضرورت کسی بھی وقت پڑ سکتی ہے، کوئی بل آ سکتا ہے کوئی قرارداد آ سکتی ہے

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف سے لندن میں کونسی 3 اہم حکومتی شخصیات نے کیوں ملاقات کی؟ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ کافی کچھ ہو رہا ہے جو نظر نہیں آ رہا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی تین ماہ کے لیے اسلام آباد میں ہی رکیں،اس کی دو تین وجوہات سمجھ میں آتی ہیں۔ ایک تو ان کے ذہن میں یہ ہو گا کہ کوئی بھی بیرون ملک نہ جائے کیونکہ نمبر گیم کی ضرورت کسی بھی وقت پڑ سکتی ہے، کوئی بل آ سکتا ہے کوئی قرارداد آ سکتی ہے۔وزیراعظم نے ابھی دو بل منظور کروانے ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کے حوالے سے ہیں۔ان بلز کو منظور کرانے کے لیے بھی اراکین پارلیمنٹ کی ضرورت پڑے گی۔ ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ممکن ہے وزیراعظم کو یہ اطلاع مل گئی ہو کہ ان کی ٹیم کی تین اہم شخصیات نے لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔ پہلے بھی ان کے آپس میں رابطے رہتے تھے۔ان شخصیات کی نوازشریف سے ملاقات کی تفصیل نہیں بتاؤں گا لیکن اس میں مثبت باتیں ہوئیں،ان کی گاجر کے حلوے اور سوپ سے تواضع کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.