پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بھارت کی چینی دبئی کے راستے پاکستان آنے کا انکشاف، پاکستانی عوام کو کون سی چینی کھلائی جا رہی ہے؟ ایسی سچائی سامنے آگئی کہ تمام پاکستانی دنگ رہ گئے

وزیراعظم اس کی تحقیقات کرائیں اور اگر یہ درست ہے تو اسے روکا جائے کیونکہ پاکستانی عوام کو ہائی سلفر والی چینی کھلائی جا رہی ہے

بھارت کی چینی دبئی کے راستے پاکستان آنے کا انکشاف، پاکستانی عوام کو کون سی چینی کھلائی جا رہی ہے؟ ایسی سچائی سامنے آگئی کہ تمام پاکستانی دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کی چینی دبئی جا رہی ہے اور وہاں سے پاکستان آ رہی ہے۔وزیراعظم اس کی تحقیقات کرائیں اور اگر یہ درست ہے تو اسے روکا جائے کیونکہ پاکستانی عوام کو ہائی سلفر والی چینی کھلائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے پر کوئی اعتراض نہیں، ہم تو ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ماڈل مین گنے کی قیمتیں بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بحران آ سکتا ہے، غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔، حکومت تو نہیں چاہتی قیمتیں اوپر جائیں اور کوئی بحران آئے لیکن اداروں میں نیچے کے لوگ کارکردگی نہیں دکھاتے،ماڈل مین گنے کی قیمتیں بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بحران آ سکتا ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے جو ملاقات ہوئی اس میں دل کھول کر باتیں ہوئی ہیں اور جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو گئی ہیں۔ ہم نے کہا ہے کہ حکومت بیشک چیک اینڈ بیلنس رکھے لیکن انڈسٹری اپنا کام کرے اور حکومت اپنا کام کرے۔ چینی ایک سیاسی نعرہ بنا دیا گیا حالانکہ چینی ایشو نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن نے جتنا جرمانہ عائد کر دیا ہے وہ تو ہم ساری انڈسٹری کا لوہا بھی بیچیں تو وہ ادا نہیں ہوتا اور اس کے خلاف ہم کیوں نہ عدالت میں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹے بازوں کا شوگر انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، سٹہ تو کپاس اور دیگر مصنوعات پر بھی کھیلا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.