پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے ان کے ساتھ کونسا گھناؤنا کھیل کھیلا؟ سب کو حیران کر دینے والا دعویٰ سامنے آگیا‘ قومی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے ان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور حکومت گرانے کی کوشش بھی کی

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے ان کے ساتھ کونسا گھناؤنا کھیل کھیلا؟ سب کو حیران کر دینے والا دعویٰ سامنے آگیا‘ قومی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے برطانیہ میں انویسٹمنٹ کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے ان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی اور حکومت گرانے کی کوشش بھی کی۔ صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جب شوگر انڈسٹری کی آمدنی کی شفافیت سے متعلق دریافت کیا گیا تو جہانگیر ترین نے اپنا باغی گروپ بنا لیا۔ جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب شروع کیا تو چوروں اور ڈاکوں نے بغاوت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں سرمایہ کاری کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو ضمانتیں کروا کر معمول کی زندگیاں بسر کرنے کے لیے واپس لوٹ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایجوئیر روڈ اور پارک لین سابق پاکستانی حکمرانوں سے بھری ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.