پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون نے ایسا کیا پوسٹ کیا راتوں رات ہی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، خاتون کا نام آنٹی پاکستان کیوں پڑا؟ تفصیل سامنے آگئی

آنٹی پاکستان نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے جنید جمشید، حمزہ علی عباسی اور دیگر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا‘ آنٹی پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو بھی نہ بخشا

سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون نے ایسا کیا پوسٹ کیا راتوں رات ہی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، خاتون کا نام آنٹی پاکستان کیوں پڑا؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر راتوں رات ہی ایک خاتون نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے دھوم مچا دی۔ ٹویٹر پر اس خاتون کا اکاؤنٹ آنٹی پاکستان کے نام سے ہے۔ آنٹی پاکستان نے ماورا حسین کی حمایت میں بولنا کیا شروع کیا سب کی بولتی بند ہو گئی البتہ اس جنگ میں بیشتر خواتین اور لڑکیوں نے بھی آنٹی پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا۔ آنٹی پاکستان نے اپنے ٹویٹس کے ذریعے جنید جمشید، حمزہ علی عباسی اور دیگر کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور تو اور آنٹی پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی نہ بخشا۔ راتوں رات ٹویٹر پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی آنٹی پاکستان کے فالوورز میں بھی حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹویٹر صارفین نے آنٹی پاکستان کے حق اور مزاح سے بھر پور ٹویٹس پر لبیک بھی کہنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.