پاکستانفیچرڈ پوسٹ

گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا انکشاف، اس سازش کے پیچھے کس کس کا ہاتھ ہے؟ قومی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والی سچائی سامنے آگئی

چوہدری سرور پارٹی سے خوش نہیں ہیں تاہم اب یہ سننے میں آ رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں جلد عہدے سے ہٹا دیا جائے گا

گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا انکشاف، اس سازش کے پیچھے کس کس کا ہاتھ ہے؟ قومی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والی سچائی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری سرور پارٹی سے خوش نہیں ہیں تاہم اب یہ سننے میں آ رہا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں جلد عہدے سے ہٹا دیا جائے گا تاہم ابھی تک اس پر پارٹی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ چوہدری سرور کے اس بیان سے پہلے بھی گورنر ہاؤس کی تمام رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بجھوائی جانے لگیں تھی جس کی وجہ چودھری سرور کی جانب سے نجی محفلوں میں تنقید تھی جو کہ براہ راست عمران خان تک پینچائی گئی تھیں۔ گورنر ہاؤس کی خبریں عمران خان تک پہنچانے میں چوہدری سرور کے ایک خاص سیکرٹری اور میڈیا ٹیم کے لوگ ہیں۔

اس سے پہلے رواں سال آگست میں بھی گورنر پنجاب سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ،میں گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کے لیے پاکستان نہیں آیا، آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔ کچھ عرصہ پہلے یہ بھی بازگشت سننے میں آئی تھی کہ چوہدری سرور کسی آلائنس میں شامل ہو جائیں گے تاہم ابھی تک ان باتوں میں کوئی حقیقت نظر نہیں آئی۔ چودھری سرور کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب یا پھر وزیر داخلہ کی سیٹ پر خود کو دیکھتے تھے تاہم گورنر کے عہدے نے ان کو پارٹی کی جانب سے مایوس کیا۔ ہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ گورنر پنجاب کے اختیارات میں سے یونیورسٹیوں کو بھی نکالنے کی کوشش کی گئی تھی جس پر چوہدری سرور عمران خان کے آگے ڈٹ گئے تھے اور انہیں یہ فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں گورنر بنا کر سائیڈ لائن کر دیا گیا جبکہ اس بات کا علم انہیں گورنر بننے کے بعد ہوا۔ چوہدری سرور اس سے پہلے بھی متعدد بار اپنی پارٹی بارے بیانات دے چکے ہیں جس میں انہوں نے گلے شکوے کیے ہیں کہ وہ بہت سے اہم کام کر سکتے تھے پارٹی کے لیئے مگر پارٹی کی جانب سے انہیں گورنر بنا کر سائیڈ پر کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.