پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب میں شہریوں کو جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف‘ کون کون سے ہوٹلوں میں جنگلی جانور کھلائے جا رہے ہیں؟ دنگ کر دینے والی تفصیل آگئی

پنجاب کے شہر پیر محل کے ہوٹل میں گاہکوں کو جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف‘محکمہ وائلڈ لائف نے ہوٹل پہنچ کر کارروائی کی

پنجاب میں شہریوں کو جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف‘ کون کون سے ہوٹلوں میں جنگلی جانور کھلائے جا رہے ہیں؟ دنگ کر دینے والی تفصیل آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پیر محل کے ہوٹل میں گاہکوں کو جنگلی جانوروں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے ہوٹل پہنچ کر کارروائی کی۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے شورکوٹ روڈ پر واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر ہوٹل کے مالک اور منیجر کو حراست میں لے لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ہوٹل میں جنگلی جانوروں کے گوشت کی ڈشز پیش کرتے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائی کے دوران مذکورہ ہوٹل سے زندہ جنگلی پرندے، مرغابیاں، کالے تتر، جنگلی کبوتربھی برآمد کیے گئے ہیں۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ذوالفقار اور شکیل کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ تحویل میں لیے گئے پرندوں کو آزاد کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.