پاکستان

سیالکوٹ فیکٹری میں سری لنکن منیجر کا قتل، ٹی ایل پی کا ردعمل سامنے آگیا

واقعے کا پس منظر اور سازش سمیت تمام پہلو مدِنظر رکھ کر غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں: تحریک لبیک کا مطالبہ

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی جانب سے بھی سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو قتل کیے جانے کے واقعے کی مذمت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کو تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، واقعے کا پس منظر اور سازش سمیت تمام پہلو مدِنظر رکھ کر غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث کرداروں کو گرفتار کر کے سامنے لایا جائے ، ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی تو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرت نہیں ہوگی ، ملک کسی خون خرابے اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.