پاکستان

سانحہ سیالکوٹ’ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی مذمت

سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے' واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں: وزیراعظم عمران خان

سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر کے قتل پر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں غیرملکی فیکٹری منیجر کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پرانتھا کمارا کا قتل قابل مزمت اور شرمناک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعا ناقابل قبول ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گھنانے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.