پاکستان

سیالکوٹ سانحہ : مفتی منیب کا تشویشناک بیان سامنے آگیا

مفتی منیب الرحمٰن نےکہا ہےکہ سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا،اس واقعےکی مذمت کرتےہیں

سیالکوٹ سانحہ : مفتی منیب کا تشویشناک بیان سامنے آگیا، رویت ہلال کمیٹی کےسابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نےکہا ہےکہ کل سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا،اس واقعےپرافسوس کا اظہاراورمذمت کرتےہیں۔ ایک بیان میں مفتی منیب الرحمٰن نےکہا کہ ملک میں آئینی اورقانونی نظام موجود ہے،اس نظام کےہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں لینےکا جوازنہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس سےمعاشرے میں انارکی اورلا قانونیت پھیلتی ہے۔

اس سے قبل ممتازعالمِ دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعےنےمسلمانوں کی بھونڈی تصویردکھا کرملک وملت کوبدنام کیا۔ جاری کیےگئےایک بیان کےذریعےممتازعالمِ دین مفتی تقی عثمانی کی جانب سےگزشتہ روزسیالکوٹ میں پیش آنےوالےواقعےکی شدید مذمت کی گئی ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزسیکڑوں مشتعل افراد نےسری لنکن شہری پرمذہبی پوسٹراتارنےکا الزام لگا کرڈنڈے برسائے،اسے موت کےگھاٹ اتاردیا،لاش کی بےحرمتی کی،گھسیٹا اورآگ لگا دی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.