پاکستان

عدالتی فیصلوں پرتنقید،چیف جسٹس کا دبنگ اعلان منظرعام پر آگیا

چیف جسٹس پاکستان نےکہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اوررہیں گی،آزادی سےفیصلےدیں گی

عدالتی فیصلوں پرتنقید،چیف جسٹس کا دبنگ اعلان منظرعام پرآگیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد کا کہنا ہےکہ عدالتی فیصلوں پرتنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ لاہورمیں تقریب سےخطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نےکہا کہ عدلیہ کا کوئی رجحان نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہےکہ جج جس کیس کوسنیں گےاس کا حقائق کےمطابق فیصلہ کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نےکہا کہ عدالتیں آزاد ہیں اوررہیں گی،آزادی سےفیصلےدیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کو ناراضگی اور جھگڑے کی وجہ نہیں بنانا چاہیئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ فیصلوں کو عدلیہ کا رجحان قرار دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جج صاحبان گرمی کے موسم میں گرمی والا اور سردی میں سردی والا فیصلہ نہیں دیتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.