پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا اور کتنی کمی ہوئی؟ حکومت نے عوام کو سچائی سے گمراہ رکھنے کے لئے کونسا فارمولا تیار کرلیا؟ سنسنی خیز انکشاف رپورٹ سامنے آگئی

ایس پی آئی کے لیے مہنگائی کی شرح جانچنے کے لیے وضع کردہ باسکٹ میں شامل آئٹمز کے تناسب و ویٹج میں ردوبدل کی جائے گی

مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا اور کتنی کمی ہوئی؟ حکومت نے عوام کو سچائی سے گمراہ رکھنے کے لئے کونسا فارمولا تیار کرلیا؟ سنسنی خیز انکشاف رپورٹ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کی شرح کا تعین کرنے کا فارمولا تبدیل کرنے کے لیے ادارہ شماریات نے ابتدائی ورکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ مہنگائی کی شرح کے تعین کے نئے فارمولے میں کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی)اور حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی)کے لیے مہنگائی کی شرح جانچنے کے لیے وضع کردہ باسکٹ میں شامل آئٹمز کے تناسب و ویٹج میں ردوبدل کی جائے گی اور مہنگائی کی باسکٹ میں شامل اشیا کے مہنگائی میں تناسب اور اور آبادی میں تناسب کے ساتھ ساتھ اشیا کے ویٹج پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے فارمولے میں دیہی اور شہری علاقوں کی آبادی اور جی ڈی پی میں حصے اور مہنگائی کی باسکٹ میں حصے پر بھی نظر ثانی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جن علاقوں کی آبادی کے لحاظ سے تناسب اور مہنگائی کے تعین میں تناسب کی شرح میں غیر معمولی و غیر حقیقت پسندانہ فرق پایا جائے گا اس فرق کو بھی دور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.