پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروز گاری ، حکمران بے بس، مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی وزیراعظم عمران خان کا نعرہ ”بس آپ نے گھبرانا نہیں” بلند کر دیا

گھبرانے کی ضرورت نہیں تھوڑا صبر کریں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی، معیشت ترقی کر رہی ہے

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروز گاری ، حکمران بے بس، مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی وزیراعظم عمران خان کا نعرہ ”بس آپ نے گھبرانا نہیں” بلند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ شوکت ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں تھوڑا صبر کریں، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی، معیشت ترقی کر رہی ہے اور مضبوط ہوتی جا رہی ہے، اگلے ماہ سے افراط زر میں کمی شروع ہو جائے گی، تجارتی خسارہ بھی کم ہو جائے گا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ ڈالرز کی حقیقی قیمت 161 روپے ہونی چاہیے لیکن قیاس آرائیوں کی وجہ سے زیادہ ہوئی ہے جو ٹھیک ہو جائے گی، ٹیکسٹائل سے ہٹ کر غیر روایتی شعبوں میں بھی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.