پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کو اشارہ دے دیا؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تہلکہ خیز انکشافات نے قومی سیاست میں نیا طوفان برپا کر دیا

عمران خان حکومت کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے‘اسٹیبلشمنٹ آئندہ کے سیاسی منظر نامہ میں عمران خان حکومت کو رکھنے کی خواہش مند نہیں ہیں

کیا اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کو اشارہ دے دیا؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے تہلکہ خیز انکشافات نے قومی سیاست میں نیا طوفان برپا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے عمران خان حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے اور اب اسٹیبلشمنٹ آئندہ کے سیاسی منظر نامہ میں عمران خان حکومت کو رکھنے کی خواہش مند نہیں ہیں۔ چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے حکومت کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے کو فری ہینڈ دے دیا ہے کہ وہ اپنی آئندہ حکمت عملی کے لئے آزادانہ فیصلے کریں جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ آئندہ انتخابات پر مکمل طور پر غیر جانبدار رہے گی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے سیاسی کردار ملک کی بہتری کے لئے از خود استعمال کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.