پاکستان

سیالکوٹ واقعہ، تحقیقات میں بڑی پیشرفت، 13 اہم ملزمان کی شناخت

لاش کو گھسیٹنے والا احتشام جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والا جنید میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرنے والے طلحہ عرف باسط اور فرحان ادریس وغیرہ شامل ہیں

سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واقعے میں 13 اہم ملزمان کی شناخت ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ متعلقہ حکام کوبھیج دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث 118 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق 160 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جو 12 گھنٹوں کی ہے۔ ان گرفتاریوں میں سے سیالکوٹ واقعے میں ملوث 13 ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کے نام یہ ہیں: لاش کو گھسیٹنے والا احتشام جلتی لاش کے ساتھ سیلفی لینے والا جنید میڈیا کے سامنے اعتراف جرم کرنے والے طلحہ عرف باسط اور فرحان ادریس ورکرز کو اشتعال دلانے والا صبور بٹ تشدد میں ملوث عثمان رشید ، شاہ زیب احمد ، عمران ، عبدالرحمان ، شعیب عرف گونگا، اور راحیل عرف چھوٹا بٹ پرتشدد ہجوم میں شامل ناصر فیکٹری کی چھت پر اینٹ اٹھاکر مارنیوالا تیمور احمد بھی گرفتار ہے ۔ اس کے باوجود ابھی اور بہت سے چہرے ہیں جو با آسانی شناخت کیے جاسکتے ہیں۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کر کے اس کا فارنزک آڈٹ کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.