پاکستان

"موسم نے کروٹ بدل لی”۔۔۔ بارش اور برفباری شروع

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بونیر اوراس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں  بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کوئٹہ میں بھی ہلکی بارش جاری ہے، جس کے باعث سردی مزید بڑھ گئی۔بالاکوٹ شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی۔

سیاحتی علاقوں وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان  میں اتوار کے روز بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔

بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت ، پشین اور ژوب میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.