پاکستان

لاہور: این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لئے میدان سج گیا

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔ حلقے میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم بعض پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر مامور ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی، پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فونز میں ایپ ڈاؤن لوڈ کر دی ہے اور  الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے تین کمیٹیاں بنا دی ہیں، ای وی ایم سے متعلق فیصلہ کمیٹیوں کی سفارشات پر ہو گا۔

الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ فارم 45 کی تصویر کھینچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے اور پریزائڈنگ افسران فوراً ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 بھیجیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.